دنیا میں اب تک 29 لاکھ سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بنا کورونا وائرس

0
152

نئی دہلی ، 9 اپریل : دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر جاری ہے اوراس کی سنگینی روز بروزبڑھتی جارہی ہے۔ اس جان لیوا اور موذی وبا سے 29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 13.3 کروڑ سے افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا میں اب تک 29 لاکھ سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب بنا کورونا وائرس

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 13،37،96،725 ہوگئی ہے ، جبکہ مہلک ترین وائرس سے اب تک 29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں ’کووڈ19‘ سے سب سے زیادہ اور سنگین طور سے متاثر امریکہ میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رہی ہے اور اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 60 ہزار 90 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں ایک کروڑ سے زائد کورونا متاثرین والے ممالک میں شامل برازیل دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 1،32،79،857 افراد اس خوفناک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین لاکھ 45 ہزار 25 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں

ملک میں کورونا ک 780 ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے

یوگی حکومت کورونا کے غلط اعدادو شمار دے رہی ہے : پرینکا

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here