دوسرا ٹیکہ لگانے کے بعد تھرور کورونا سے متاثر

0
109

نئی دہلی، 22 اپریل: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بدھ کوکورونا ویکسین کوویشیلڈ کی دوسری خوراک لینے کے صرف 13 دنوں بعد کورونا سے متاثر ہوگئے۔

دوسرا ٹیکہ لگانے کے بعد تھرور کورونا سے متاثر

کیرالہ کے تروانانت پورم سے رکن پارلیمنٹ نے خود ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ”جانچ کے لئے دو دن اور جانچ رپورٹ کے ڈیڑھ دن انتظار کرنے کے بعد میں کورونا سے متاثر پایا گیا ہوں۔”

مسٹر تھرور نے کہا کہ انہوں نے 8 اپریل کو کوشیلڈ کی اپنی دوسری خوراک لی تھی اور امید کی تھی کہ اب کورونا وائرس کا زیادہ اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ “لہذا ہمارے پاس یہ امید کرنے کی وجہ ہے کہ ویکسین انفیکشن کو نہیں روک سکتی ہیں۔

مسٹر تھرور کے علاوہ ان کی بہن اور 85 سالہ والدہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔
مسٹر تھرور کانگریس پارٹی کے ان سینئر لیڈروں میں شامل ہوگئے ہیں جو حال ہی میں کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ لوک سبھا میں پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری بھی آج کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل منگل کو کانگریس کے ممتاز رہنما راہل گاندھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ اس سے محض ایک دن پہلے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ ، جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں، کورونا سے متاثر ہوئے۔ مسٹر سنگھ 3 اپریل کو کورونا ویکسین کوواکسین کی دوسری خوراک لی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here