پی ڈبلیوڈی ملازم سمیت دو گھروں سے لاکھوں کا مال چوری

0
118

لکھنؤ: راجدھانی کے الگ الگ تھانہ علاقہ میں چور دو گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں کا مال چرا لے گئے۔ قصبہ مال کے بسہری موضع میں چوروں نے پی ڈبلیوڈی ملازم کے گھر میںدھاوا بول کر ۵ لاکھ کے زیورات اور نقد رقم چرا لیا۔

وہیں پارا میں  ایک مکان کو کھنگال کر لاکھوں کے زیورات چرا لئے۔ پولیس دونوں معاملات میں مقدمہ درج کرکے جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔

مال کے بسہری موضع کے رہنے والے دوشپال پی ڈبلیو ڈی میں میٹ ہیں۔ سنیچر کی رات وہ ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے بخشی کا تالاب کے بیرم پور گائوں گئے تھے۔ گھر پر ان کی بیوی پریرنا اور دو بیٹے الگ الگ کمروں میں سو رہے تھے۔

دیر رات دیوار پھاند کر گھر میں داخل ہوئے چوروں نے واردات کو انجام دیا۔ چور کمرے سے دونوں بکسے اٹھاکر باغ میں لے گئے۔ وہاں تالا توڑ کر بکسے میں رکھے پانچ لاکھ کے زیورات اور ۳۵ ؍لاکھ روپئے لےکر فرار ہوگئے۔ صبح گھر میں چوری کی اطلاع ہونے پر متاثر نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

ادھر شیو پوری آدرش ویہار پارا کے رہنےوالے ابھیجیت چکر ورتی نے بتایا کہ وہ کنبہ کے ساتھ عالم باغ اپنی سسرا ل گیا تھا۔ واپس گھر لوٹا تو دیکھا کہ گھر کی اوپری منزل کا تالا ٹوٹا ہے۔

اس نے بتایا کہ چور الماری میں رکھے سونے چاندی کے زیورات اور ضروری کاغذات چوری کر لے گئے ہیں۔ پولیس مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here