رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

0
69

جموں  جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک حادثے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشمیر سے جموں جا رہی ایک پرائیویٹ کار ہفتے کی صبح بانہال کے رتن باس علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر لڑھک کر قریب تین سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت محمد الطاف میر ساکن واورہ لولاب ضلع کپوارہ کے بطور ہوئی ہے جو انڈین ریزرو پولیس (آئی آر پی) کی 14 بٹالین سے وابستہ تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے لاش کو کھائی سے باہر نکالا ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متوفی ہیڈ کانسٹیبل تھے اور گھر سے جموں ڈیوٹی جوائن کرنے کے لئے جا رہے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here