ملبورن(بھاشا) ششی کلا شری وردینا نے اپنے آخری بین الاقوامی میچ میں چار وکٹ حاصل کئے جس سے سری لنکا نے دوشنبہ کو یہاں آئی سی سی خواتین ٹی-20عالمی کپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو 9وکٹ سے شکست دے دیل۔
شری وردینا(16رن پر 4وکٹ) کے عالمی کپ کے سب سے بہترین مظاہرہ اور اچنی کل سوریا کے دو وکٹ کے سامنے بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 91رن ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ نے سب سے زیادہ 39رن کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ سنجیدہ اسلام(13)اور فرزانہ حق (13) ہی دہائی تک پہنچ سکیں۔ سری لنکا نے اس کے جواب میں ہسنی پریرا کی ناٹ آؤٹ 39رن اور کپتان چامری اٹاپٹو کی 30رن کی اننگ کی بدولت 27 گیند باقی رہتے ایک وکٹ پر 92رن بنا کر میچ میں جیت درج کی۔ ہسنی اور اٹاپٹو نے پہلے وکٹ کیلئے 51رن کی شراکت داری بھی کی۔ شری وردینا کا یہ مظاہرہ اب تک ٹورنامنٹ کا سب سےبہترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے 17برس تک سری لنکا کی نمائندگی کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا۔
Also read