جیل نما گھر میں قید ہے دبئی کی شہزادی

0
167

ابوظبی: دبئی کے حکمراں شیخ راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک مکان کے اندر یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز افشا ہونے والی ایک وڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اُن کی مرضی کے خلاف دبئی کے ایک وسیع وعریض مکان میں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شہزادی لطیفہ نے 2018ء میں دبئی سے فرار ہونے کی ایک ناکام کوشش کی تھی، جس کے بعد دبئی کے حکمراں خاندان نے شہزادی لطیفہ کو بھارت کی مدد سے راستے ہی میں پکڑوا لیا تھا۔

شہزادی لطیفہ نے 2018ء میں دبئی سے فرار ہونے کی ایک ناکام کوشش کی تھی، جس کے بعد دبئی کے حکمراں خاندان نے شہزادی لطیفہ کو بھارت کی مدد سے راستے ہی میں پکڑوا لیا تھا۔

فرار کی ناکام کوشش کے بعد ہی سے ان کے بارے میں عوامی سطح پر کوئی بھی معلومات دستیاب نہیں تھیں اور ان کی یہ وڈیو بی بی سی اور اسکائی نیوز نے منگل کے روز جاری کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اس وڈیو کو نشر کرنے سے پہلے جو اقتباسات شائع کیے اس کے مطابق شہزادی لطیفہ کہتی ہیں کہ مجھے یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے اور اس وسیع رہایش گاہ کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سلاخوں سے اس کی تمام کھڑکیوں کو بند کر دیا گیا ہے، میں تو اپنی کھڑکی بھی نہیں کھول سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وڈیو کو انہوں نے باتھ روم کے اندر شوٹ کیا کیوں کہ وہی ایک ایسی جگہ تھی جہاں ان کی پرائیویسی ہے۔ دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر بھی ہیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ مبینہ نامناسب سلوک کے لیے انہیں سخت ردعمل کا بھی سامنا ہے، تاہم تازہ معاملے پر تاحال ان کی جانب سے کوئی رد عمل یا بیان سامنے نہیں آیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here