ٹوکیو 25 مارچ : جاپان نے شمالی کوریا کے ذریعہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کئے جانے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔
یہ اطلاع کیوڈو نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
قبل ازیں جاپانی میڈیا نے جمعرات کے روز خبر دی کہ شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا ۔
دوسری جانب سی این این نیوز چینل نے امریکہ کے اعلیٰ افسران کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے پر جاپان نے احتجاج درج کرایا
شمالی کوریا کا بائیڈن انتظامیہ کے رابطے پر سرد مہری کا اظہار
Also read