جسٹن ٹروڈو اور ارسولا وان ڈیر لین نے کورونا کے معاملے پر بات چیت کی

0
63

اوٹاوا ، 25 مارچ : کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا وائرس ( کووڈ-19) کے معاملے پر یورپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیر لین سے بات چیت کی ۔

جسٹن ٹروڈو اور ارسولا وان ڈیر لین نے کورونا کے معاملے پر بات چیت کی

یہ اطلاع کنیڈا کے وزیر اعظم کے دفتر نے دی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ’’ آج وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین سے بات کی۔

وزیر اعظم ٹروڈو اور مسٹر وان ڈیر لین نے عالمی وبا کورونا ، کینیڈا اور یوروپی یونین میں اس سے لڑنے اور لوگوں کی جان بچانے کے لئے اٹھائے کئے جا رہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ’’ اس دوران دونوں رہنماؤں نے کینیڈا اور یوروپی یونین کے درمیان تعاون کے قریبی تعلقات کو جاری رکھنے سمیت محفوظ اور مؤثر ویکسین لگانے کی اہمیت پر رضا مندی ظاہر کی‘‘ ۔

دونوں رہنماؤں نے کمزور ممالک کو تعاون دینے سمیت اس وبا کے خلاف بین الاقوامی لڑائی کی کوششوں کے لئے حمایت دینے پر زور دیا اور 29 مارچ کو اقوام متحدہ میں انٹر نیشنل ڈیبٹ ڈھانچے اور لیکویڈیٹی کے معاملے پر آئندہ اعلی سطحی اجلاس کے لئے تیاری دکھائی ۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا : ملک میں 47 ہزار نئے کیسز اور200 ہلاکتیں

روزے کو متاثر نہیں کرتی کورونا ویکسین – سعودی مفتی اعظم

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here