روس دھوکے بازی چھوڑ دے، ٹرمپ

0
124

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو فون پر کہا ہے کہ روس دھوکے بازی چھوڑ دے اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے آگے بڑھے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے روس کو ایک بہت ہی اہم اورسب سے زیادہ طاقتور قوم قرار دیا اور کہا کہ روس اور امریکا کیوں ایک دوسرے کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی دھوکے بازی نے امریکا کے لئے روس سے تعلقات کو بہت مشکل بنادیا، اس بارے میں بھی روسی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔

ٹرمپ نے بتایاکہ انہوں نے پوٹن سے کہا ہے، یہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لئے بہت مناسب وقت ہے کیونکہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here