ثروت گیلانی ڈراؤنی ویب سیریز میں کاسٹ

0
220

جہاں پاکستان کے نامور اداکار ایک کے بعد ایک اپنا یوٹیوب چینل لانچ کررہے ہیں ویسے ہی ٹی وی ڈراموں کے بعد اب ویب سیریز کے ٹرینڈ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

نامور اداکارہ ثروت گیلانی بھی ایک ویب سیریز کا حصہ بننے جارہی ہیں جس کا ٹائٹل ‘ارپیتا’ رکھا گیا ہے۔

یہ پروجیکٹ یوٹیوب پر موجود ناشپاتی پرائم چینل کی جانب سے بنایا جارہا ہے، جس میں ثروت گیلانی کے ہمراہ یاسریٰ رضوی، زین افضل اور خالد نظامی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ‘میں اس ویب سیریز میں جینی نامی مسیحی لڑکی کا کردار نبھارہی ہوں، یہ ویب سیریز ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہے، جو کہ کافی دلچسپ بھی ہے’۔

ثروت گیلانی نے اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘نیا کردار، نئی ویب سیریز اور میرے والد کی پرانی گھڑی’۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here