حیدرآباد میں زیرعلاج رجنی کانت کی صحت بہتر

0
59

حیدرآباد: مشہور اداکار رجنی کانت جوبی پی میں اتارچڑھاو کے سبب حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ان کو گذشتہ روز بی پی کے مسئلہ کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا، وہ شوٹنگ کے سلسلہ میں حیدرآباد آئے ہوئے تھے۔اسپتال کے عہدیداروں کے مطابق اداکار کا بی پی گذشتہ روز کے مقابلہ بہتر ہے۔ان کی طبی جانچ میں کسی بھی قسم کی خطرہ کی کوئی بات نہیں ہے

۔اداکار کی صحت پر ڈاکٹرس قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور ان سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اداکار کے ہفتہ کو بھی کئی معائنے کئے گئے۔ان کے معائنوں کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ان کو ڈسچارج کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ لیاجائے گا۔ڈاکٹرس نے یہ بات بتائی۔اسی دوران تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے رجنی کانت کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔انہوں نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here