راہل۔پرینکا نے نئے سال پر اہل وطن کو مبارک باد پیش کیا

0
119

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی وڈرا نے نئے سال کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان بہادروں کو خراج عقیدت کیا جنہوں نے گزشتہ برس اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر لوگوں کا دفاع کیا ہے۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ نئے سال کی ابتدا ہوگئی ہے ، آیئے ہم انہیں یاد کریں جن کو ہم نے گزشتہ برس کھویا ہے اور ان سب کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے اپنی قربانی دے کر ہمارا دفاع کیا ہے۔ میرا دل ان کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ ہے جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ ڈٹ کر ناانصافی کرنے والی طاقتوں کو مقابلہ کیا ہے۔ نئے سال کی نیک خواہشات۔‘‘
محترمہ وڈرا نے کہا کہ ’’نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئیےسبھی ہیلتھ ورکروں، ڈاکٹروںکا شکریہ ادا کریں جو آگے آکر ہمارا دفاع کررہے ہیں اور یہ دعا کریں کہ گزشتہ برس جن لوگوں نے اپنے اہل خانہ کو کھویا ہے ان کی زندگی میں اور ہم سب کی زندگی میں نیا سال امن اور ہمت لے کر آئے۔‘‘
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے نیک خواہشات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ماضی کی غلطیوں سے سیکھنے کے لئے اور مستقبل کی نئے امیدوں کو قائم کرنے کے لئے۔ نئے سال کا یہ نیا سویرا، آپ کے آپ کے اہل خانہ کے لئے نئی امید اور نئی ابتدا لے کر آئے۔ نئے سال کی دلی مبارک باد۔‘‘

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here