ریاستوں اور مرکز کے زير انتظام علاقوں کو مرکزکی طرف سے ویکسین کی فراہمی

0
175

نئی دہلی، 24 مئی : ملک بھر میں جاری کووڈ 19 کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت مرکزی حکومت تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو مفت ویکسین فراہم کررہی ہے اور انہیں براہ راست ویکسین خریدنے میں بھی مدد فراہم کررہی ہے وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ‘ٹیسٹ، ٹریک اینڈ ٹریٹ’ کی حکمت عملی اور کووڈ-19 کے مناسب طرز عمل کے ساتھ ٹیکہ کاری مہم بھی کورونا وائرس کو روکنے اور اس کے انتظام کے لئے مرکزی حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زير انتظام علاقوں کو مرکزکی طرف سے ویکسین کی فراہمی

کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کا ‘لبرلائزڈ اینڈ ایکسلریلیٹ مرحلہ 3’ یکم مئی سے شروع ہوچکا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت کسی بھی مینوفیکچرر کی سنٹرل ڈرگ لیبارٹری (سی ڈی ایل) سےمنظور شدہ ویکسین کی پیدوار کا 50 فیصد مرکزی حکومت ہر مہینے خریدے گی۔ حکومت یہ ویکسین پہلے کی طرح ریاستی حکومتوں کو مفت فراہم کرتی رہے گی۔

مرکزی حکومت اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت زمرے اور براہ راست خریداری کے ذریعہ 21.80 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب کراچکی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here