غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوںپر سوڈان میں مظاہرے، لوٹ اور فسادات

0
102

خرطوم ، 11 فروری : سوڈان کے مشرقی دارفور اور مغربی کورڈوفان صوبوں میں غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف طلبہ کے مظاہرے لوٹ مار اور فسادات میں تبدیل ہو گئے ۔

خبر رساں ایجنسی ’سنا ‘ کے مطابق صوبوں کے انتظامی مراکز میں پرامن طریقے سے مظاہرے شروع ہوئے ، پھر دیگرافراد اس میں شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں شوروم اور دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ ہوئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سوڈان میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ، بڑھتی مہنگائی اور قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے متعدد صوبوں اور شہروں میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ اسکولی بچوں اور طلبہ کا پرامن احتجاج لوٹ مار اور فسادات میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا ، کاروں کو نذر آتش کیا اور دکانوں کو لوٹ لیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here