Saturday, May 4, 2024
spot_img
HomeSliderوزیراعظم مودی بنگلہ دیش کے دورے پرروانہ

وزیراعظم مودی بنگلہ دیش کے دورے پرروانہ

نئی دہلی ، 26 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی صبح ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم مودی بنگلہ دیش کے دورے پرروانہ

مسٹر مودی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی دعوت پر پڑوسی ملک کے قیام کے گولڈن جبلی اور بانیٔ ملک بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے سوسالہ یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر شرکت کے لئے وہاں گئے ہیں۔

مودی ڈھاکہ پہنچنے کے فوراً بعد شہدا کی قومی یادگار جائیں گے اور بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسٹرمودی ڈھاکہ پہنچنے کے فوراً بعد شہدا کی قومی یادگار جائیں گے اور بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ سہ پہر میں بنگلہ دیش کے قومی دن کے پروگرام میں شرکت کے بعد شام کو’باپوبنگ بندھو ڈجیٹل ویڈیو نمائش‘ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید سے ملاقات کریں گے ، اور میزبان وزیر اعظم حسینہ کے ساتھ ایک وفد سطح کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ وہ بنگلہ دیش کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اورسرکردہ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular