Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeMarqueeقیمتوں میں اضافہ،پیاز کے بغیر دوسہ کی تیاری

قیمتوں میں اضافہ،پیاز کے بغیر دوسہ کی تیاری

حیدرآباد : پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے ایک طرف عوام پریشان ہیں، ان کا گھریلو بجٹ متاثر ہوا ہے تو دوسری طرف دوسہ بنانے والے بھی اس اضافہ سے محفوظ نہیں رہ سکے ۔ہوٹلوں اور ٹفن سنٹرس میں دوسہ کی اہم شئے پیاز کا استعمال نہیں کیاجارہا ہے جس سے دوسہ کے شوقین افراد کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

ہوٹل مالکین اور ٹفن سنٹرس کے ذمہ داروں نے کہا کہ پیاز کی قیمت میں اضافہ سے ان کو پریشانی ہورہی ہے اور زائد قیمت پر پیاز خریدتے ہوئے وہ دوسہ میں ڈالنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کو بھی حکومت سبسیڈی پر پیاز فراہم کرے ۔انہوں نے کہاکہ پیاز کی قیمت میں اضافہ سے ان کاکاروبار متاثر ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کئی گاہک پیاز سے بنا دوسہ کھانا چاہتے ہیں تاہم پیاز کی قیمت میں اضافہ کے نتیجہ میں یہ دوسہ نہیں بنایاجاسکتا۔اس سے تقریبا 40تا 50فیصد کاروبار متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیاز، دوسہ کی لازمی شئے ہے اور اس کے بغیر دوسہ کی تیاری سے گاہک مطمئن نہیں ہوتے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular