Sunday, May 12, 2024
spot_img
HomeSliderپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

نئی دہلی ، 23 فروری : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی کے باعث منگل کے روز دو دنوں بعد پھر گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول 25 پیسے بڑھ کر 90.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے بڑھ کر 81.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 25 پیسے اور ڈیزل میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ اس وقت تقریباََ ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ کچھ شہروں میں تو یہ قیمتیں 100 روپے کی سطح کی کو بھی عبور کر چکی ہیں ۔ نیا سال پیٹرولیم مصنوعات کے لئے اچھا نہیں رہا ہے ۔

جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 25 دن ہی پٹرول مہنگا ہو ا ، لیکن اتنے دنوں میں ہی یہ 07.02 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمتیں بھی ریکار قائم کرنے کی رہ پر ہیں ۔ نئے سال میں 25 دنوں کے دوران ڈیزل 07.45 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular