ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر

0
71

نئی دہلی،13 فروری : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل پانچویں روز ایک بار پھر اضافہ ہوا۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ ملک میں ہر جگہ تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول آج 30 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 88.44 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 29 پیسے کےاضافے سے 94.93 روپے جبکہ کولکاتہ میں یہ 29 پیسے کے اضافے سے 89.73 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 90.70 روپے میں فروخت ہورہاہے۔ ممبئی میں پہلی بار پٹرول 94 روپے اور چنئی میں پہلی بار 90 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 36 پیسے کے اضافے سے 78.74 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔

ممبئی میں اس کی قیمت 38 پیسے کے اضافے سے 85.70 روپے ، چنئی میں 34 پیسے کے اضافہ سے 83.86 روپے اور کولکتہ میں 37 پیسے کے اضافہ سے 82.33 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

شہر پٹرول ڈیزل
دہلی —— 88.44 —— 78.74
ممبئی ——- 94.93 —— 85.70
چنئی —— 90.70 —— 83.86
کولکاتہ — 89.73 —— 82.33

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here