مریم نواز کو دوبارہ جیل بھیجا گیا

0
153

اسلام آباد،24اکتوبر(یواین آئی)پاکستان کے سابق وزیراعلی نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ -نواز کی نائب صدر مریم نواز کو کالے دھن کو سفید بنانے کے معاملے میں جمعرات کی صبح ایک بارپھر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا.

پی ایم ایل-این کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ مریم کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود انہیں صبح پانچ بجےجیل بھیج دیاگیا. انہوں نے بتایا کہ اپنے والد سے اسپتال میں ملاقات کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

انہیں بھی کل اسپتال میں داخل کرانا پڑامحترمہ اورنگ زیب نے بتایا کہ محترمہ مریم کو جب جیل لے جایا گیا،اس وقت ان بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا اور دل کی دھڑکن بھی معمول پر نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے محترمہ مریم کی کئی جانچ کیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ بھی کیاتھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here