Sunday, May 5, 2024
spot_img
HomeMarqueeمیشا شفیع و دیگر شوبز شخصیات کی فلم ساز جامی کی حمایت

میشا شفیع و دیگر شوبز شخصیات کی فلم ساز جامی کی حمایت

کچھ دن قبل فلم ساز جمشید محمود عرف جامی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 13 سال قبل ایک طاقتور شخصیت کی جانب سے ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا۔

فلم ساز نے اگرچہ ’ریپ‘ کرنے والے شخص کا نام نہیں بتایا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ طاقتور شخصیت ہیں اور جب انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی بات دوستوں کے ساتھ کی تو وہ ان پر مذاق کرنے لگے۔

جامی نے اپنی ٹوئٹس میں بھی بتایا کہ چوں کہ وہ خود بھی ’ریپ‘ کا شکار ہے، اس لیے ہی وہ بڑھ چڑھ کر ’می ٹو مہم‘ کا ساتھ دیتے ہیں اور ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کی آواز بنتے ہیں۔

اگرچہ جامی کی ٹوئٹس پر دیگر کئی افراد نے بھی ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، تاہم اب گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، اداکارہ ارمینا خان، فلم ساز مہرین جبار اور اداکارہ و فلم ساز انجلینا ملک نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مکمل ساتھ کا یقین دلایا ہے۔

میشا شفیع نے بھی گزشتہ برس گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور اب ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ماضی میں جامی بھی میشا شفیع کی حمایت کر چکے ہیں اور اب گلوکارہ نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔

میشا شفیع نے اپنی 2 ٹوئٹس میں جامی کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور انہیں ان پر مکمل یقین ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular