کورونا سے یتیم ہوئے بچوں کو نودیہ ودیالیہ میں مفت تعلیم دیئے جائیں: سونیا گاندھی

0
204

نئی دہلی، 20 مئی : کانگریس کی چیرپرسن سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں زور دیا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے یتیم بچوں کو نودیہ ودیالیہ میں مفت تعلیم دلا کر اس وبا سے تباہ لوگوں کی زندگیوں میں کچھ امید پیدا کی جاسکتی ہے۔

کورونا سے یتیم ہوئے بچوں کو نودیہ ودیالیہ میں مفت تعلیم دیئے جائیں: سونیا گاندھی

مسٹر مودی کو جمعرات کو لکھے گئے خط میں مسز گاندھی نے کہا کہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے بچوں پر ناقابل برداشت مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے اور ان کے والدین یا اس خاندان کے کسی کمانے والے رکن کی موت ہوجانے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ نودیہ ودیالیہ میں بچوں کو مفت تعلیم دیئے جانے کے انتظامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے ملک کے دیہی علاقوں کے باصلاحیت بچوں کو آگے لانے کے لئے نودیہ ودیالیہ جیسا انوکھا ویژن دیا تھا۔محترمہ گاندھی نے کہا کہ یہ سابق وزیر اعظم کی اس اعلی سوچ کا نتیجہ ہے کہ آج کل دیہی پس منظر کے بچے ملک کے دور دراز علاقوں میں 661 نودیہ ودیالیہ میں جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور دیہی علاقوں کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here