غذائیت سے بھرپور پالک اور دال کے کٹلٹس

0
159

آج افطاری کا دسترخوان سجائیں غذائیت سے بھرپور، صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی سبزی پالک اور دال سے بنے کٹلس سے۔

غذائیت سے بھرپور پالک اور دال کے کٹلٹس

پالک اور دال سے مزیدار کٹلٹس بنانے کے لیے درکار اجزاء

پالک 1گٹھی، چاول کا آٹا 1پیالی، پودینہ 1/2 گٹھی، لہسن کے چھلے جوے 4عدد، ادرک 1ٹکڑا، کٹی ہری مرچ 6 عدد، ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا، نمک حسب ذائقہ، ثابت لال مرچ 6عدد، ڈبل روٹی کے سلائس 2عدد، ہری مرچ 4عدد، انڈا 1عدد، تیل حسب ذائقہ۔

پالک اور دال سے مزیدار کٹلٹس بنانے کی ترکیب:

پالک دھو کر باریک کاٹ لیں اور اس کا پانی خشک کر لیں۔ دال کو دھو کر دیگچی میں ابال لیں۔

ثابت لال مرچ، کٹی ہری مرچ، ڈبل روٹی کے سلائس، ثابت گرم مصالحہ، لہسن، ادرک، نمک ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور ہرا دھنیہ شامل کر دیں، جب دال ابل جائے، پیس لیں۔

اب پالک میں انڈا، پودینہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا، چاول کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملا کر کٹلٹس بنالیں اور فرائی کر لیں۔ گولڈن ہو جائیں تو پالک اور دال کٹلٹس تیار ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here