برازیل میں ایک کروڑ سے تجاوزہوئی کورونا متاثرین کی تعداد

0
60

برازیلیا، 19 فروری : جنوبی امریکی ملک برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 51،879 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ملک میں نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا متاثر ین کی مجموعی تعداد 10،030،626 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 1367 افراد کے ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 243،457 پہنچ گئی ہے ۔

برازیل میں امریکہ اور ہندوستان کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جبکہ کورونا سے ہوئی اموات کے معاملے میں وہ امریکہ کے بعد دوسرا ملک ہے ۔ دریں اثنا ، اب تک 55،05،049 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے ۔

اسی وزیر صحت نے کورونا ٹیکہ کاری کے عمل کے تعلق سے کہا ہے کہ ملک میں 31 جولائی تک کورونا ویکسین کی تقریبا 23.1 کروڑ خوراکیں دستیاب ہوں گی جو ملک کی آبادی کے مطابق معقول ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here