شاہین باغ خاتون مظاہرین کی حمایت میں آیا سکھوں کا دستہ
شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری خواتین کے مظاہرہ کوہٹانے کے عدالت کے فیصلے کے دوران پنجاب سے آنے والے سکھوں کے دستے نے شاہین باغ پہنچ کر یہاں احتجاج کر رہیں خواتین کی نہ صرف زبردست حمایت کی بلکہ ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔
RELATED ARTICLES


رات کے تقریباََ ڈیڑھ بجے کے قریب سکھوں کا یہ دستہ تم سنگھرش کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شاہین باغ اسکوائر پر آیا اور انہوں نے آتے ہی ماحول بدل دیا۔









