واشنگٹن: امریکی کانگریس کے ایوان بالا سینیٹ کے لئے منتخب ہوئے نئے اراکین کو اتوار کے روز کیپیٹل ہل میں حلف دلایا گیا امریکہ میں 117 ویں کانگریس کی تشکیل دی جارہی ہے ، جس کے پیش نظر ایوان نمائندگان اور سینیٹ کےسیشن منعقد کئے گئے۔ کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 222 ارکان ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کے 211 ارکان ہیں۔
ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی کےدو سالہ مدت کار کے لئے دوبارہ منتخب کئے جانے کی امید ہے ۔
اس دوران سینیٹ کے ریپبلکن پارٹی کے 11 اراکین صدارتی انتخابات کے الیکٹورل کالج کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں فتح کی تصدیق کرنے کے لئے 6 جنوری کو کانگریس کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ، جس میں یہ تمام 11 اراکین اپنے مطالبات پیش کریں گے۔