Thursday, May 9, 2024
spot_img
HomeInternationalلبنان- شام کی سرحد پر گودام میں دھماکہ ، سات زخمی

لبنان- شام کی سرحد پر گودام میں دھماکہ ، سات زخمی

بیروت: لبنان کے قصرشہرمیں گیس سلنڈروں سے بھرے ایک گودام میں دھماکہ ہونے سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنان کی ریڈ کراس سوسائٹی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی ۔ یہ دھماکہ جہاں ہوا ہے وہ علاقہ شام کی سرحد کے کافی نزدیک ہے۔
ایل بی سی ٹیلی ویژن چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اس گودام کا تعلق کالعدم تجارتی تنظیم سے تھا ۔ دھماکے کے بعد ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ موصولہ دیگر اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شام کے علاقے میں واقع ایک گودام میں ہوا ، جو کہ لبنان کے قصر شہر میں فوج کی سکیورٹی پوسٹ کے بہت نزدیک ہے۔ اس دھماکے میں لبنانی فوج کے کسی بھی اہلکار کے زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ نہیں ہیں۔

 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular