برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسزمیں اضافہ

0
151

لندن، 4 مارچ : کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6,385 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسزمیں اضافہ

برطانیہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 41،94،785 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا کے 315 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،23،783 ہوگئی۔

برطانیہ میں کورونا ٹیکہ کاری کی مہم تیزی سے چلائی جارہی ہے اور اب تک 2.07 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

انگلینڈ میں کورونا وا ئرس کے پھیلاؤ کی رو ک تھام کے لئے تیسرسی مرتبہ قومی سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اسی طر ح پابندیاں اسکاٹ لینڈ ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی عائد کی گئی ہیں۔

برطانوی کے وزیر اعظم بورس جانسن نے 22 فروری کو لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کے منصوبے کے تعلق سے لوگوں کو بتایا تھا ۔ برطانیہ میں اسکولوں کو بھی کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here