عمار یاسر مگسی
کبیر والا۔پاکستان
ہزار حمد و ثنا ہے تری خدائے حسینؑ
کہ تو نے ورثے میں دی ہے مجھے ولائے حسینؑ
ہو کیوں نہ موسی کو دیدار نورِ وحدت کا
چراغِ خیمۂ عاشور گر بجھائے حسینؑ
وہ چاہے پیاس ہو، نوکِ سناں یا تیر و تبر
خود آگے بڑھ کے گلے سے انہیں لگائے حسینؑ
حسین و منی کی توضیح سجدۂ احمد
من الحسین کی تفسیر کربلائے حسینؑ
عطائے سیدہ زینبؐ ہے مصرعِ اولی
تو کیوں نہ مصرعِ ثانی ہو پھر عطائے حسینؑ
٭٭٭