Friday, April 26, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

اشتیاق ساحل

شوق تھا جس کو بہت دستار کا
وہ قصیدہ خواں ہوا سرکار کا
میری حاجت پورا کرتا ہے خدا
رخ نہیں کرتا کسی دربار کا
آپ کو عزت ملے گی ہر جگہ
صاف رکھئے آئینہ کردار کا
تھی انا میری مجھے جاں سے عزیز
کیسے سودا کرتا میں معیار کا
اس جہاں میں حق پرستوں کے لئے
ہر طرف لشکر ہے اک اغیار کا
کرتے ہیں عزت بہت ہم آپ کی
نام اس کو دیجئے مت پیار کا
ہم نے بھی اپنے قلم سے بارہا
کام ساحل لے لیا تلوار کا
کوچین کیرالا
8583090964

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular