Saturday, April 27, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldعمر دراز

عمر دراز

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں

 

 

احتشام الحق آفاقی

’’ساحل تمھیں کیا لگتا ہے کہ تم اپنے والدکے علاج میں بیجا اسراف کرکے ان کو نئی زندگی دے سکو گے۔ ‘‘ساحل کے دوست زرقا ن نے کہا۔
ساحل:’’ نہیں زرقان ایسا نہیں ہے ہم تو صرف اس قرض کو اتارنا چاہتے ہیں جو انھوں نے مجھ پر میری پیدائش سے لیکر اب تک کیا ہے۔ زرقان پھر بھی ان قرضوں کو ادا کر پانانا ممکن ہے۔ ‘‘
زرقان:’’ ساحل میرا مطلب وہ نہیں تھا جو تم سمجھ رہے ہو ۔ در اصل اور کتنا کرو گے ۔ دو سال سے مسلسل تمھارے والد کا ڈائیلاسس کا علاج چل رہا ہے۔ لیکن صحت میں کوئی بہتری نہیں ۔ ‘‘
ساحل : ’’ تو زرقان تم کہنا کیا چاہتے ہوکہ میں اپنے والد کے علاج میں کوتاہی کرکے انھیں مرنے دوں ؟‘‘
زرقان ـ:’’ دیکھو ساحل زیادہ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ‘‘
’’میں تو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ کسی نوکر کو اپنے والد کی نگرانی میں لگا دو اور تم اپنے کارو بارپر توجہ دو۔‘‘
ساحل:’’ ہاں زرقان تم ٹھیک کہتے ہو۔میں اپنے والد کو اسپتال میں مرتا ہواچھوڑ کر اپنے کاروبار کو بڑھاؤں ۔ تاکہ کل میں اپنے بچوں کو اس سے کہیں زیادہ دولت دے سکوں جو میرے والد نے مجھے دی ہے۔ اور میرے بچے مجھے اسی طرح اسپتال میں مرتاہوا چھوڑ کر اپنے کاروبار میں مگن رہیں۔‘‘
زرقان:’’ ساحل تم میری بات کو منفی لے رہے ہو۔ اب دیکھو تمھارے اس سخت رویہ کی وجہ سے تمھاری بیوی تمھیں اور تمھارے بچوںکو چھوڑ کر ڈیڑھ سال قبل مائیکہ چلی گئی ہے اور تمھارے بچے ہوسٹل میں پرورش پارہے ہیں ۔ اور تم اپنے والد کو عمر دراز دینے کیلئے امرت رس تلاش کررہے ہو۔
زرقان اور ساحل پہلے دونوں ایک اچھے دوست تھے ۔ وہ دونوں دوست تو اب بھی ہیں۔ لیکن ساحل کی ایمن سے شادی ہونے کے بعد زرقان اس کا چھوٹا سالہ ہوگیاہے۔ ساحل کے والد دو برس سے ڈائیلائسس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ساحل اپنے والد کو ہر حال میں ایک نئی زندگی دینے کیلئے کوشاں ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ اپنے والد کے علاج میں کسی بھی طرح کی کوئی لاپروائی برتے ۔ ساحل کی انھیں رویوں کو دیکھ کر ڈیڑھ سال قبل اس کی بیوی مائکہ چلی گئی ۔ اور ساحل نے اپنے دونوں بچوں کو ہوسٹل میں رکھ دیا ہے۔
٭٭٭٭

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular