Friday, March 27, 2026
spot_img
HomeInternationalامریکہ میں 20 لاکھ سے زیادہ بچے کورونا سے متاثر

امریکہ میں 20 لاکھ سے زیادہ بچے کورونا سے متاثر

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا وبا کی شروعات سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ بچے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکن اکیڈمی آف پیڈریاٹرکس اور چلڈرن ہاسپٹل ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق 179000 بچے تو صرف گزشتہ ہفتے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک میں12 نومبر تک 10 لاکھ بچے کورونا کی زد میں تھے جس کے بعد 10 سے 24

دسمبر کے دوران یہ تعداد 22 فیصد بڑھ گئی۔
امریکہ میں کورونا کے اب تک جتنے بھی معاملے سامنے آئےہیں، ان میں سے 12.4 فیصد معاملے بچوں کے پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر ایک لاکھ بچوں مین سے 2858 بچے کورونا سے متاثر پائے جارہے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ سے زیادہ پہنچ گئی ہے جبکہ 334830 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular