Saturday, March 7, 2026
spot_img
HomeSliderدنیا میں 22 لاکھ سے متجاوز ہوی کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد

دنیا میں 22 لاکھ سے متجاوز ہوی کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد

نئی دہلی ، 30 جنوری : کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات کی تعداد 22 لاکھ سے زائد اور اب تک 10.20 کروڑ سے زیادہ افراد موذی اور جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 20 لاکھ سات ہزار 448 اور 22 لاکھ 04 ہزار 494 مریض فوت ہوچکے ہیں ۔

دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 4.36 لاکھ سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ نو ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار چودہ ہزار ہوگئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular