واشنگٹن: ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی، 29 دسمبر ( یواین آئی) جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘کے بڑھتے قہر کے درمیان دنیا میں اس وبا سے اب تک 17.74 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 8.12 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 8] 12،59،797 افراد متاثر جبکہ 17 لاکھ 74 ہزار 130 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ملک ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 92 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 3،34،830 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جان لیوا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دوسرا ملک ہندوستان ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 98.07 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد سے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 2.68 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 153 ہوگئی ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ
دنیا میں کوروناو ائرس سے 17.74 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں
Also read