مودی نے امریکہ میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا

0
27

نئی دہلی;  وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روزکہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا لازمی ہے ۔
امریکہ میں حالیہ اختتام پزیر ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں۔ وہاں اسی ماہ اقتدار کی منتقلی ہونی ہے ۔ اقتدار میں تبدیلی سے قبل بدھ کے روز واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے،جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے

امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرمپ کے حامیوں نے سینیٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں داخل ہو کر قبضہ بھی کیا ۔
مسٹر مودی نےواشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ واشنگٹن ڈی سی میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات کی خبروں سے وہ دکھی ہوئے ہیں ۔ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا ضروری ہے۔ اس طرح کے مظاہروں کےذریعے جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچا یا جا سکتا‘‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here