نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اروناچل پردیش اور میزورم کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا ’’ اروناچل پردیش کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد ۔ یہاں کے لوگ اپنی ثقافت ، ہمت اور ملک کی ترقی کے لئے اپنی مضبوط وابستگی کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ میں اروناچل پردیش کی تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کی دعا کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا ’’ میزورم میں میری بہنوں اور بھائیوں کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد ۔ عظیم میزو ثقافت پر ملک کو فخر ہے۔ میزورم کے لوگ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لئے اپنی شفقت اور عزم کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ ریاست کی مستقل ترقی کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔ واضح ر ہے کہ اروناچل پردیش اور میزورم دونوں ریاستوں کا قیام 1987 میں آج کے دن ہی عمل آیا تھا ۔
مودی نے اروناچل اور میزورم کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی- Modi congratulated Arunachal and Mizoram on their foundation day
Also read