مودی اور بائیڈن کی گفتگو، مختلف معاملات پر تبادلہ خیال

0
99

نئی دہلی، 9 فروری : وزیر اعظم نریندر مودی نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ پیر کی شب فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے علاقائی امور اور دونوں ملکوں کی ترجیحات سمیت میانمار کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر مودی نے خود ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ “میں نے جو بائیڈن سے بات کی اور انہیں کامیابی کی خواہشات پیش کیں۔ ہم نے علاقائی امور اور مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف کوششوں میں اپنے تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا”۔

دریں اثناء، وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق “ٹیلیفون پر بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے آزاد اور سب کے لیے کھلے ہند- بحر الکاہل خطے کو فروغ دینے کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا جس میں نیوی گیشن کی آزادی، علاقائی سالمیت اور مضبوط علاقائی تعمیر کی حمایت شامل ہے”۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here