Sunday, April 28, 2024
spot_img
HomeMarqueeعوام کیلئے مسجد نبوی کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

عوام کیلئے مسجد نبوی کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان

سعودی عرب نے مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی کو عوام کے لیے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کردیا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کرفیو میں نرمی کے تحت 31 مئی(بروز اتوار) سے مکہ کے علاوہ سعودی عرب کی تمام مساجد کے دروازے نمازیوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔

گزشتہ روز سعودی وزیر اسلامی امور ےنے تمام ضروری احتیاطی تدابیر کی جانچ سے متعلق دورہ مکمل کرنے کے بعد اعلان کیاتھا کہ سعودی عرب کی مساجد نمازیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے کہا تھا کہ معائنے کے دوروں کے دوران ہم نے دیکھا کہ ہماری مساجد کی تیاری مکمل ہوگئی ہیں اور وہ بہترین حالت میں ہیں۔

ادھر سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے اتوار سے مسجد نبوی کھولنے کی منظوری دی۔

اس سلسلے میں حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر کے تحت دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کرلی ہیں اور ایک وقت میں نمازیوں کی تعداد کو 40 فیصدتک محدود کردیا ہے۔

نمازیوں کو اتوار (8 شوال) کی صبح کو فجر کے وقت سے مسجد میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی کے صحن میں بچھائے گئے قالینوں کو ہٹادیا جائے گا اور نمازی فرش پر نماز ادا کریں گے۔

حرمین شریفین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق مسجد نبوی عوام کے لیے مکمل طور پر نہیں کھولی جائے گی بلکہ اسے مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق تمام قالین جہاں نمازیوں کو عبادت کی اجازت تھی وہ ہٹادیے گئے ہیں اور مسجد نبوی کے ماربل کے فرش پر نماز ادا کی جائے گی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ نمازیوں کے لیے صرف مسجد نبوی کا صحن اور توسیع حصے کو کھولا جائے گا۔

علاوہ ازیں عوام یا نمازیوں کو روضہ رسول ﷺ تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

اس میں کہا گیا کہ نمازیوں کے لیے احتیاطی تدابیر کی پاسداری لازم ہے اور مسجد نبوی میں داخل ہوتے وقت ماسک پہنیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر نماز کے بعد مسجد نبوی کے فرش کو جراثیم سے پاک کرنے (اسٹیریلائز) اور دھونے کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مسجد نبوی کی پارکنگ فیس کی ادائیگی اسمارٹ فونز کی الیکٹرانک ایپلی کیشن کےذریعے کی جائے گی اور 50 فیصد پارکنگ فعال ہوگی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ مسجد نبوی اور اس کے گراؤنڈ میں افطار پر پابندی برقرار ہے جبکہ مسجد کی گنجائش کے صرف 40 فیصد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق مسجد نبوی اور اس کے کمپاؤنڈ میں آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم تاحال بند ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular