Friday, April 26, 2024
spot_img
HomeMarqueeحکومت کی بے لگام سرگرمیوں کی مخالفت جاری رہے گی : سونیا...

حکومت کی بے لگام سرگرمیوں کی مخالفت جاری رہے گی : سونیا گاندھی

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی)کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی)قانون کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ پارٹی جمہوری اداروں پر ایسی سازشی حملے کی مذمت کرتی ہے اور حکومت کے ایسے فیصلوں اور بے لگام اور تاناشاہی سرگرمیوں کی مسلسل مخالفت کرتی رہے گی.

محترمہ گاندھی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اطلاعات کےحق قانون میں ترمیموں کی کانگریس نے پارلیمنٹ میں زبردست مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم اپنے جمہوری اداروں پر اس سازشی حملے کی زبردست مذمت کرتے ہیں اور ملک کی ٖفلاح وبہبود کے برعکس لئے جارہے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے فیصلوں اور بے لگام اورتاناشاہی سرگرمیوں کی مسلسل مخالفت کرتی رہے گی‘

انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت آر ٹی آئی ادارے کو اپنے بے لگام ایجنڈے کےنفاذ کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھتی آئی ہے۔ یہ قانون جوابدہی طلب کرتی ہے اور بی جے پی حکومت کسی بھی طرح کے جواب دینے سے اعلانیہ گریز کرتی آئی ہے۔

اس لئے بی جے پی حکومت کے پہلے میعاد کار میں ایک ایجنڈے کے تحت مرکز اور ریاستوں میں بڑی تعداد میں اطلاعاتی کمشنروں کے عہدے خالی پڑے ہیں۔ مرکزی چیف اطلاعات کمشنر کا عہدہ بھی دس مہینوں تک خالی رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا ہدف صرف آر ٹی آئی قانون کو بے اثر کرنا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular