Friday, April 26, 2024
spot_img
HomeMarqueeپلانٹ فار امام حسین (علیہ السلام) نامی مہم کا آغاز

پلانٹ فار امام حسین (علیہ السلام) نامی مہم کا آغاز

 پاکستان میں ’درخت لگائیں امام حسین علیہ السلام کے لیے نامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بے پناہ سراہا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عام طور پر مجلس عزا کے بعدبریانی ، نان یا اس قسم کی دوسری چیزیں نیاز کے طور پر تقسیم کی جاتی ہیں تاہم اس روایتی لنگر میں پودوں کا اضافہ کیا گیا ہے، مجالس کے اختتام پر نیاز کے ساتھ پودے بھی تقسیم ہونے لگے۔

واضح رہے کہ مجالس عزا میں پودے تقسیم کرنے کا یہ عمل ماحول کے لئے ایک بڑی سطح پر فائدہ مند ہے۔

روزنامہ جنگ نے خبر دی ہے کہ ہیش ٹیگ ’پلانٹ فار حسین ‘ نامی اس مہم میں پودے مجلس عزا میں شریک افراد کو تقسیم کیے جاتے ہیں۔

لاہور کے نوجوانوں کی شروع کی گئی مہم سے کراچی کے نوجوان بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، انہوں نے بھی اپنے گھروں پر منعقد کی جانے والی مجالس کے اختتام پر پودے تقسیم کرنے کا ہتمام کیا۔

ملک کے دو بڑے شہروں میں سر گرم اس مہم کا مقصد پودے تقسیم کرنے کا یہ عمل صرف مجالس عزا تک محدود رکھنا نہیں ہے بلکہ میلاد النبی ؐ اور دیگر اجتماعات میں بھی اس عمل کو فروغ دیا جانا چاہئے۔

اس مہم کا آغاز کیسے ہوا؟َ

خیال نو نامی ایک تنظیم گزشتہ پانچ سال سے بین المسالک تفرقے کو ختم کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

آئیڈیاز نو گزشتہ پانچ سال سے مسلسل ماہِ رمضان المبارک میں شیعہ مسلمانوں کو امام حسن علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر اکٹھا کر کہ اہل سنت مساجد میں لے کر جاتے ہیں، وہاں دونوں مسالک کی نماز اور افطار اکٹھے کرواتے ہیں۔

گزشتہ تین سال سے یہ تنظیم اہل سنت مسلمانوں کو ماہ محرم الحرام میں شیعہ مساجد میں بلواتے ہیں اور وہاں مجلس امامِ حسین علیہ السلام کا اہتمام کرتے ہیں۔

ملک میں محبت، اتحاد، بھائی چارے برداشت و ایثار جیسے جذبوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور فروغ دینے والی اس تنظیم نے اس سال کی مجلس عزا حاضرین مجلس کو پودے بطور تبرک تقسیم کر کے نئی روایت کا آغاز کیا۔

تنظیم کے مطابق ملک بھر میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے خواہاں ان نوجوانوں کو تنظیم کی شروعات کے وقت بے شمار باتیں سننے کو ملیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر رکھا ہے ۔’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم میں حکومت پاکستان پانچ سال میں پورے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سال مسلسل جاری رہنے والی اس مہم میں بھی مجلس میں دیے جانے والے پودے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular