مليالي نیوز چینلوں سے پابندی ہٹائی گئی

0
71

نئی دہلی، 7 مارچ (یواین آئی) مرکزی حکومت نے ہفتہ کو مليالي زبان کے دو نیوز چینلز- ’ایشیانیٹ نیوز‘ اور ’ميڈياون ‘کی نشریات پر جمعہ کو عائد پابندی ہٹالی گئی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے کے سبب دونوں نیوز چینلز کی نشریات پر جمعہ کو 48 گھنٹے کی پابندی لگائی گئی تھی، جسے آج صبح ہٹا لی گئی۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ملیالم نیوز چینلز ’ایشیانیٹ نیوز‘ اور ’ميڈياون‘ کو شمال مشرقی دہلی میں تشدد کو غلط طریقے سے ٹیلی کاسٹ کرنے کے لئے جمعہ کو اگلے 48 گھنٹے تک نشر پر روک لگائی تھی۔

وزارت نے جمعہ کو جاری اپنے حکم میں کہا کہ ٹیلی ویژن کی نشریات کے سلسلہ میں جاری ہدایات کی خلاف ورزی کر کے یہ خبریں دکھائی گئی تھی۔ اس میں ایک خاص فرقہ کے مذہبی مقام پر حملہ کی بات کہی گئی جس سے سماج میں بدامنی پھیل سکتی تھی۔

وزارت نے جمعہ کو ساڑھے سات سے لے کر اتوار کی شام ساڑھے سات بجے تک 48 گھنٹوں کے لئے’ میڈیاون‘ اور ’ایشیانیٹ نیوز‘ کی نشریات پر روک لگانے کا حکم دیا تھا۔

کانگریس نے دونوں چینلوں پر پابندی لگانے پر حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ یہ میڈیا کی آزادی کے خلاف ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here