شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نکالا گیا کینڈل مارچ

0
341

لکھنؤ: ایران کی آئی آر جی سی قدس فورس کے کمانڈر رہے جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کی کتائب حزب اللہ کے کمانڈر ابومہدی المہندس سمیت دیگر شہیدوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے دوشنبہ کو سرفراز گنج میں کینڈل مارچ نکالا گیا۔ وہیں چھوٹے امام باڑہ سمیت دیگر امام باڑوں میں ایصال ثواب کےلئے مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

سرفرازگنج واقع روضہ حضرت علی میں مقامی باشندوں نے علماء کی قیادت میں کینڈل مارچ نکالا۔کینڈل مارچ بلقیس جہاں کے امام باڑہ سے ہوتا ہوا ایرا روڈ واقع بلقیس جہاںکی مسجد سے واپس روضہ حضر ت علی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

مارچ میں سیکڑوںکی تعداد میں مقامی لوگوںنے جنرل قاسم سلیمانی، آیت اللہ خامنہ ای، آیت اللہ شیستانی کی تصویروں اور ڈاؤن ودھ امریکہ جیسے نعرے لکھی تختیوں کے ساتھ شامل ہوئے۔

روضہ حضرت علی کے باہر سڑک پر موجود لوگوںکو خطاب کرتے ہوئے مولانا سعیدالحسن نقوی نے کہاکہ شہید جنرل قاسم سلیمانی مظلوموںکے حامی تھے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسی طاقت نے انہیں دہشت گردانہ حملے میں شہید کیا۔ انہوں نے آئی ایس آئی ایس جیسی خونخوار تنظیم سے جنگ کرکے پوری دنیا کی حفاظت کرنے کا کام کیا۔

یہی وجہ ہےآج دنیا کے تمام ممالک میں ان کی شہاد ت پر مظاہرہ اور جلسے ہورہے ہیں۔مولانا نے کہاکہ شہید جنرل قاسم کو آئی ایس کا خاتمہ کرکے دنیا نوزائیدہمیں امن قائم کرنے کےلئے امن کا نوبل انعام ملنا چاہئے۔ ذیشان اعظمی نے جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ مولانا حید ر عباس دانش نے کہاکہ آئی ایس اگر عراق اور شام میں کامیاب ہوتا تو اس کا منصوبہ ہندوستان سمیت پوری دنیاپر قبضہ کرنا تھا۔

جنرل سلیمانی نے کلبھوشن جادھو معاملے میں بھی ہندوستان کا ساتھ دیا۔ آئی ایس کو امریکہ نے کھڑا کیا اور جنرل سلیمانی نے اسے ختم کیا۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے انہیں دہشت گردانہ حملے میں شہید کیا۔

مظاہرہ میں چھوٹے چھوٹے بچے اپنے ہاتھوںمیں امریکہ مخالف نعرے لکھی تختیاں لئے ہوئے تھے۔ مارچ میں خصوصی طور سے مولانا منور حسین، مولانا موسی رضا، مولانا منظر عباس، مولانا ابصار رضا، مولانا نقی عسکری، مولانا منہال حیدر زیدی، مولانا میثم زیدی سمیت دیگر علماء اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ شامل تھے۔

3چھوٹے امام باڑہ میں ہوئی مجلس:- اس کے علاوہ تنظیم خدام رضا کی جانب سے حسین آباد واقع چھوٹے امام باڑہ میں مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کو مولانا حیدر عباس نے خطاب کیا۔ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نے جنرل قاسم سلیمانی کی حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے خاتمے کےلئے ان کی کوششوںکا ذکر کیا۔ وہیں رادھا گرام کے مصری کی بغیہ واقع مسجد میں بھی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here