نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر جمعہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد کہا کہ دہلی میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے
وزیر صحت ستیندر جین اور محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد کجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کورونا قابو میں ہے اور فی الحال لاک ڈاؤن لگانے کا حکومت کا کوئی خیال نہیں ہے۔ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر مستقبل میں ضرورت پیش آتی ہے تو عوام سے بات کرکے فیصلہ لیا جائے گا۔
In the last few days, COVID19 cases in Delhi have been rising. 3,583 new cases have been reported in Delhi in the last 24 hours. This rise in cases now is the fourth wave. We are taking all possible measures, there is no need to worry: Delhi CM Arvind Kejriwal pic.twitter.com/tP4Q8O2dJu
— ANI (@ANI) April 2, 2021
دہلی کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے ، لیکن یہ پچھلی لہر سے کم شدید ہے۔ لہذا ابھی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو 45 سال کی عمر کی قید کو ختم کردینا چاہئے اور ہر عمر کے لوگوں کو جنگی سطح پر ویکسین کی اجازت دی جائے ، تاکہ کوروناسے جلدازجلدسے چھٹکارامل سکے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک پہنیں ، سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں اور اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوتے رہیں۔