پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

0
61

نئی دہلی، 3 اپریل : بین الاقوامی بازار میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ، مقامی طور پر آج مسلسل چوتھے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ا س سے قبل منگل کو پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ منگل کو دہلی میں پٹرول کے دام 22 پیسے کم ہوکر 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 23 پیسے کی کمی کے ساتھ 80.87 روپے فی لیٹر پر آگئے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، سنیچر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگیا ہے۔

ملک کے چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے

شہر کا نام پٹرول روپے لیٹر ڈیزل روپے لیٹر
دہلی 90.56 /80.87
ممبئی 96.98/ 87.96
چنئی 92.58/ 85.88
کولکتہ 90.77/ 83.75

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here