لیپ کمار آبائی گھر خرید و فروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

0
70

پشاور ؛بالی ووڈ کے نامور اداکار دلیپ کمار کے پشاورمیں آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دیے جانے کے بعد مالک مکان اور حکومت کے درمیان معاوضہ پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے پشاور میں بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔

مکان کے مالک نے اپنے وکلاء کے ذریعے ڈی سی پشاور کو تفصیلی درخواست دیدی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مکان کی حالت ایسی نہیں کہ اس کی تعمیر نو کرکے اسے قومی ورثہ بنایا جائے مکان ملبہ کا ڈھیربنا ہے جب کہ مالک مکان نے مکان کی قیمت بھی 35 کروڑ مانگ لی ۔

دوسری جانب ڈائریکٹر آرکیالوجی عبد الصمد کا کہنا ہے کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ مالک کو سرکاری ریٹ کے مطابق مکان کی قیمت ادا کی جائے گی، مالک مکان کی طرف سے لگائی قیمت بہت زیادہ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here