اِسلامک اسکالر،شاعر و ادیب ڈاکٹر عابد اللہ غازی رِحلت کر گئے

0
257

ممبئی12۔ اپریل(ندیم صدیقی)  ممتاز اسلامک اسکالر، تعلیمی شعبے میں گراں قدر خدمات کے حامل اور معروف شاعر و ادیب (85 سالہ) ڈاکٹرعابد اللہ الانصاری شکاگو میں انتقال کرگئے۔

اِسلامک اسکالر،شاعر و ادیب ڈاکٹر عابد اللہ غازی رِحلت کر گئے

ڈاکٹرعابد اللہ الانصاری 6جولائی 1936 کوپیدا ہوئے تھے۔ اُردو کے مشہور شاعر و صحافی مولانا حامد الانصاری غازی کے فرزندِ اکبر عابد اللہ غازی اِبنائے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، میں اپنا ایک ممتاز تشخص رکھتے تھے۔

غازی نے اسلامی لٹریچر پر مبنی سَو سے زاید ایسی نصابی کتابیں مرتب کیں جو ایک طرح سے فی زمانہ دعوتی تقاضے اور نئی مسلم نسل کی ضرورت تھیں۔اس کام میں ان کی نصف بہتر محترمہ ڈاکٹر تسنیمہ غازی کا کردار بھی اساسی نوعیت کا حامل ہے۔’اقرا اِنٹر نیشنل‘ کے نام سے اُن کا ادارہ اس ضمن میں خاصا معروف ہی نہیں بلکہ مثالی طور پر نہایت متحرک ہے۔ ان کی یہ تحریک ایک طرح سے عالمی نوعیت کی حامل ہے۔

ان کا مرتب کردہ اسلامی نصاب چالیس ممالک میں پڑھایا جا رہا ہے۔ عابدی کے بقول وہاں کا ماحول بالعموم مذہب ، افکار اور روایات کے خلاف ہے اس اعتبار سے مذہب پر عمل کا چیلنج صرف مسلمانوں کے لیے نہیں تمام مذاہب کے لیے ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here