فرانس میں مسلمان کو ہراساں کئے جانے کے اقدامات میں اضافہ

0
118

فرانس ، مغربی علاقے میں آباد مسلمان کو ہراساں کئے جانے کے اقدامات میں اضافہ ہورہا ہے۔

فرانس میں مسلمان کو ہراساں کئے جانے کے اقدامات میں اضافہ

فرانسیسی ميڈیا کے مطابق مغربی فرانس میں واقع ایک مسجد کی دیوارپر اسلاموفوبیا سے متعلق خاکے اور نعرے درج کئے جانے کی خبرموصول ہوئی ہے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے صرف دو روز قبل ” رنس” سٹی میں واقع مسجد کی دیواروں پر اسلامو فوبیا پر مبنی خاکے بنائے گئے ہیں، فرانس کے وزیرداخلہ نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

مغربی فرانس میں ایک اور مسجد پر حملے کے چند روز بعد ہی فرانس میں مقیم ایک مسلمان رہنما نے بتایا تھا کہ مسلم کیمونٹی کے خلاف دشمنی بڑھتی جارہی ہے۔

مسلمان کمیونٹی کی مقامی کونسل کے سربراہ محمد زیدونی نے اس اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کی ہے۔

مقامی مسلمان اس طرح کے واقعات کو فرانسیسی حکام کے بیانات سے مربوط سمجھوتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی اٹارنی نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here