Wednesday, May 8, 2024
spot_img
HomeHealthکیا ہلدی مضبوط قوت مدافعت کیلئے ضروری ہے؟

کیا ہلدی مضبوط قوت مدافعت کیلئے ضروری ہے؟

دُنیا بھر میں پھیلنے والا کورونا وائرس ابھی تک لاکھوں لوگوں کو متاثر کرچکا ہے اور ہزاروں افراد کی جان بھی لے چکا ہے اِس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دُنیا بھر میں جہاں لاک ڈاؤن جاری ہے تو وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اِس عالمی وبا کو وہ شخص ہی شکست دے سکتا ہے جس کا قوت مدافعت مضبوط اور طاقتور ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی روز مرہ کی خوراک میں ایسی غذاؤں کا استعمال کیا جائے جو ہمارے قوت مدافعت کو مضبوط کر سکتی ہیں، ماہرین کے مطابق ہمارے باورچی خانے میں ایک ایسا مصالحہ ہے جو ہمارے کھانوں میں باقاعدگی سے استعمال ہوتا ہے اور وہ ہمارے قوت مدافعت کو مضبوط بھی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وہ مصالحہ ’ہلدی‘ ہے، ہلدی ہمارے قوت مدافعت کو طاقتور بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اِس میں قدرتی طور پر ایسے فوائد موجود ہیں جو ہمیں بہت سے بیماریوں سے بھی دور رکھتی ہے۔

ہلدی کے استعمال سے پیٹ درد اور گیس کا درد بھی ختم ہوجاتا ہے اور یہ ہماری بھوک کو بھی بڑھاتی ہےجس کے بعد ہم بھرپور غذا لیتے ہیں۔

ہلدی کے تیل کے بھی بہت سے فوائد ہیں اِس تیل میں اینٹی فنگل کی خصوصیت موجود ہوتی ہے جو ہمیں بہت سے وائرس سے چھٹکارا دلوانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جیسے گلے کا وائرس، نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ کو ختم کرنے میں ہلدی کا تیل بہت ہی مفید ہوتا ہے، اِس کے علاوہ دمہ کے مریضوں کے لیے بھی ہلدی کا تیل بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ کی وجہ سے اِس کو اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش کی دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ہلدی کو آنت کی بہت سی بیماریوں میں شفا بخشنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اِس کے علاوہ یہ السر جیسے مرض لڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر تی ہے۔

ہلدی جگر کے مرض میں بھی بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور اِس کے علاوہ یہ ہمارے جسم کو بہت سے انفیکشن سے پاک رکھتی ہے۔

اگر سرد موسم ہے تو آپ روزانہ ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر پی سکتے ہیں اور اگر موسم گرم ہے تو آپ یہ عمل ٹھنڈا دودھ لے کر بھی کر سکتے ہیں۔

ایک گلاس پانی لے کر اُس میں ایک ادرک کا ٹکڑا ڈالیں اور پھر اُس پانی کو اُبالنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں اور پھر اُس ابلتے ہوئے پانی میں ایک چُٹکی ہلدی ڈال کر تھوڑا اور اُبال لیں اور پھر اُس پانی کو پی لیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی کورونا وائرس کا مکمل علاج تو نہیں ہے لیکن ہم اِس کو اپنا قوت مدافعت مضبوط بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اِس وائرس سے محفوظ رہنے کے امکانات زیادہ ہوں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular