عراق میں حکومت مخالف مظاہرین پر مسلح شخص کی فائرنگ، 20 ہلاک اور 60 زخمی

0
291

بغداد: عراق میں مسلح شخص نے حکومت مخالف مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔   

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے خیلانی اسکوائر پر ہزاروں مظاہرین حکومت کے خلاف سراپا احتجاج تھے،اس دوران اچانک ایک مسلح شخص نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی اور سب جان بچانے کیلیے تحریر اسکوائر کی جانب دوڑے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زیادہ تر افراد گولیاں لگنے سے جب کہ کچھ بھگدڑ میں کچلے گئے۔

دو روز قبل تحریر اسکوائر میں چاقو بردار شخص نے مظاہرین پر حملہ کردیا تھا جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ دونوں حملے حکومت اور فوج کے حامیوں کی جانب سے کیے گئے تاہم کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی حملہ آور کی شناخت ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ تین ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہوئے جس پر آیت اللہ سیستانی کی جانب سے نئی حکومت سازی کے اعلان کے بعد عراقی وزیراعظم عبد المہدی نے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا جسے پارلیمان نے منظور کرلیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here