Tuesday, May 7, 2024
spot_img
HomeSliderعراق: امریکی ائربیس پر میزائل باری میں غیر ملکی ہلاک

عراق: امریکی ائربیس پر میزائل باری میں غیر ملکی ہلاک

اربیل (عراق): بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے میں راکٹ گرنے کے بعد شعلے اٹھ رہے ہیں‘ عمارت کے شیشے ٹوٹے پڑے ہیں‘ دھماکے کی شدت سے مکان کی چھت پھٹ گئی‘ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر رکھا ہے‘ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے


بغداد : عراق میں ایک امریکی فضائی اڈے کو نامعلوم مقام سے 3 میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی غیرفوجی ٹھیکیدار ہلاک اور امریکی فوجی سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمال میں نیم خود مختار علاقے کردستان کے شہر اربیل میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔ ایک میزائل فوجی اڈے سے ٹکرایا، جب کہ 2 قریب ہی موجود فوجیوں کی رہایشی عمارتوں پر گرے۔امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں ایک غیر فوجی ٹھیکیدار ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ امریکی فوجی اڈے پر حملے کی ذمے داری شیعہ تنظیم سرایا اولیاء الدم نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ہمارے حملوں سے امریکی محفوظ نہیں رہیں گے۔ ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔دوسری جانب امریکی اتحادی فوج اور عراقی حکام کا کہنا ہے کہ سرایا اولیاء الدم ایک چھوٹی ملیشیا ہے، جس کے پیچھے ایران کے حمایت یافتہ 2 گروہ کتائب حزب اللہ اور عصائب اہل الحق ہیں۔واضح رہے کی بغداد ائرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے عراق میں امریکی سفارت خانوں، تنصیبات اور فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کی رات ہونے والا یہ حملہ 2 ماہ کے دوران پہلا واقعہ ہے، جس میں عراق میں مغربی ممالک کی فوجی یا سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی عزم ظاہر کیا ہے کہ ذمے داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واقعے میں کئی امریکی ٹھیکیدار زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر بمباری کا آغاز ہوسکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular