Tuesday, May 7, 2024
spot_img
HomeMarqueeایران: حکومت مخالف مظاہرین کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی دھمکی

ایران: حکومت مخالف مظاہرین کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی دھمکی

ایران کی پاسداران انقلاب نے حکومت مخالف مظاہرین کو خبردار کیا کہ اگر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بدامنی ختم نہ ہوئی تو “فیصلہ کن” کارروائی کی جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علما پر مشتمل قائدین اقتدار چھوڑ دیں۔

علاوہ ازیں ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مشتعل مظاہرین نے کم از کم 100 بینکوں اور درجنوں عمارتوں اور کاروں کو نذر آتش کردیا۔

پاسداران انقلاب کے اہم عہدیدار نے کہا کہ ’اگر ضروری ہوا تو ہم ان لوگوں کے خلاف فیصلہ کن اور انقلابی‘ کارروائی کریں گے جو شہریوں کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے ممبران اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد “فسادیوں” کو گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیر حراست بعض افراد کے پاس سے بندوق اور چھریاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مقصد ایک سال میں تقریبا 2 ارب 55 کروڑ ڈالر اضافی سبسڈی حاصل ہوگئی۔

علاوہ ازیں کچھ عہدیداروں اور اندرونی ذرائع نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ بالآخر فروری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ حاصل کرکے ہنگامے کا فائدہ اٹھائے گی۔

واضح رہے کہ گزشت روز ایران میں مظاہروں کے دوران ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

سرکاری نشریاتی ادارے پر چلنے والے فوٹیج میں ماسک پہنے نوجوانوں کو سڑکوں پر گھومتے اور عمارتوں کو نذر آتش کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب نے ایران کے خلاف مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری اسٹیفنی گرشمان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا ایرانی عوام کے ان کی حکومت کے خلاف پرامن مظاہروں کی حمایت کرتا ہے’۔

ایران کی وزارت خارجہ نے امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کی ‘امریکا آپ کے ساتھ ہے’ ٹویٹ کے بعد ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘تشدد کی فضا برپا کرنے والوں کی حمایت کرنے اور مداخلت کاروں کے ایسے ریمارکس کی ہم مذمت کرتے ہیں’۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular